تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سیلاب زدگان کو کراچی اور حیدرآباد میں بھی رکھا جاسکتا ہے،قائم علی شاہ

جنگ نیوز -
سکھر…وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ ماہرین کی فراہم کردہ اعداد و شمار کے باوجود ساڑھے گیارہ لاکھ کیوسک پانی گڈو بیراج پر آیا اور ہم نے عوام کی جان و مال کو محفوظ کرنے کے لئے اقدامات کئے۔۔وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی سکھر میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ سندھ میں سیلابی ریلا داخل ہونے سے قبل اسلام آباد میں آبپاشی کے ماہرین نے میٹنگ میں بتایا تھا کہ گڈو بیراج میس دس لاکھ کیوسک پانی آئے گا،اس کے باوجودساڑھے گیارہ لاکھ کیوسک پانی گڈو بیراج پر آیا اور ہم نے عوام کی جان و مال کو محفوظ کرنے کے لئے اقدامات کئے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلابی ریلا بہت زیادہ ہے اور نقصان بڑے پیمانے پر ہوئے ہیں اور ہم کوشش کر رہے ہیں کہ عوام کی جان ومال کو محفوظ رکھ۔ متاثرین کی تعداد بہت زیادہ ہے ان تک ضروریات زندگی پہنچانا خاصہ مشکل کام ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کو کراچی اور حیدرآباد میں بھی رکھا جاسکتا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.