تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سپریم کورٹ کے احکامات پر جیو نیوز کی بحالی کے بعد ختم احتجاجی کیمپ ختم

جنگ نیوز -
کراچی…صحافی برادری کی جانب سے جیونیوزکی بندش اور جنگ گروپ کے اخبارات کے بنڈل جلانے کے خلاف کراچی پریس کلب میں لگایا جانے والا احتجاجی کیمپ سپریم کورٹ کے احکامات پر جیو نیوز کی بحالی کے بعد ختم کردیا گیا ۔میڈیا پر قدغن کے خلاف کراچی پریس کلب میں ا حتجاجی کیمپ دس رکنی میڈیا بحالی ایکشن کمیٹی کے فیصلے کے تحت آج دوسرے دن بھی لگایا گیا ۔جس میں ایکشن کمیٹی کے ارکان سمیت صحافیوں برادری اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔احتجاجی کیمپ میں جیونیوز کی بندش اور اخبارات جلائے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔اس دوران یہ اطلاع موصول ہوئی کہ سپریم کورٹ نے جیو نیوز کی بندش کا نوٹس لیتے ہوئے اس کی فوری بحالی کے احکامات جاری کیے ہیں جس کے بعد مختلف علاقوں سے جیو نیوز کی نشریات بحال ہونے کی اطلاعات بھی آنے لگی جس پر کے یو جے کے صدر خورشید عباسی نے احتجاجی کیمپ کے خاتمے کا اعلان کیا۔خورشید عباسی کا کہنا تھا کہ صحافی برادری آزادی صحافت کے لیے ہمیشہ جدوجہد کرتی رہی ہے اور مستقبل میں بھی کرتی رہے گی ۔انہوں نے حکومت کی سردمہری پر تنقید کی اور کہا کہ بالاآخر سپریم کورٹ کو میڈیا کی آواز سننا پڑی ۔کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز فاران نے جیو نیوز کی بحالی پر صحافی برادری کو مبارکباد پیش کی اور عدلیہ کا شکریہ ادا کیا ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.