تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سیلاب زدگان کی رجسٹریشن کا کام نادرا کرے گی،رحمن ملک

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کی رجسٹریشن کا کام نادرا کرے گی جبکہ محکمہ سماجی بہبود سیلاب زدگان کے فارم مکمل کرنے اور دیگر امور میں معاونت دے گا۔ وزیرداخلہ رحمان ملک نے اسلام آباد میں ایک اعلٰی سطح اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں وزارت سوشل ویلفیئر کے سیکرٹری، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ، چیئرمین نادرا اور دیگر سرکاری افسرشریک ہوئے۔ اس موقع پر سیلاب زدگان اور ان کے نقصانات کا اندازہ لگانے کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ کاکہناتھاکہ حکومت سیلاب زدگان کی مدد اور بحالی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.