تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کے کے ایف نے ملک بھرمیں امدادی نیٹ ورک قائم کرلیا،فاروق ستار

جنگ نیوز -
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن نے سیلاب زدگان کی امدادکیلئے ملک بھرمیں ایک وسیع نیٹ ورک قائم کرلیاہے ،ایم کیوایم اور کے کے ایف کے ہزاروں رضاکاراورکارکنان دن رات سیلاب زدگان کی امدادکیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے 2کروڑروپے سے زائدکی امدادسیلاب زدگان کوبھیجی جاچکی ہے جبکہ مزیدکروڑوں روپے کاامدادی سامان روانگی کے آخری مراحل میں ہے اورآج ایک کروڑروپے کاسامان بھی ان سیلاب زدگان کوفراہم کیاجارہاہے۔ اگرضرورت پڑی توہم اندرون سندھ کے متاثرین کواپنے گھروں میں بھی رکھیں گے، کراچی کی ضلعی انتظامیہ کوبھی ان متاثرین کی امدادکیلئے تیارکیاہے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جمعہ کوخدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پررابطہ کمیٹی کے ارکان شعیب احمدبخاری، نسرین جلیل،سیدمصطفی کمال ،واسع جلیل،سلیم تاجک ،کیف الو ریٰ ،توصیف خانزادہ اورمنتخب حق پرست نمائندے بھی موجودتھے۔انہوں نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ ”لوگوں کی خدمت کو سب سے بڑی عبادت سمجھتی ہے ‘، خدمت خلق فاؤنڈیشن کی خدمات کسی سے پوشید ہ نہیں ہیں، چاہے آزادکشمیراورخیبر پختونخواہ میں آنے والاقیامت خیززلزلہ ہو،سونامی ہو،بام کازلزلہ ہویاملک کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشوں کی امداد کا معاملہ ہویاتھراوربلوچستان میں قحط سالی ہوہرموقع پرہم نے متاثرین کی جس طرح بڑھ چڑھ کرامدادکی ہے وہ ریکارڈ پر موجود ہے۔ ملک کے بیشتر علاقے ایک مرتبہ پھرسیلاب جیسی قدرتی آفت کا شکار ہیں جسے بین الاقوامی سطح پر اب سونامی سے بڑا سانحہ اور آفت قرار دیاجارہاہے،لہٰذا قائد تحریک الطاف حسین کی فوری ہدایت پر سیلاب زدگان کی امداد کر رہے ہیں اور ان کی بحالی کے لئے نہ صرف کوشاں ہیں بلکہ میدان عمل میں موجودہیں ۔اس سلسلے میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر واقع فیڈرل بی ایریا کر اچی میں ایک مرکزی امدادی کیمپ سیلاب کی اطلاعات ملنے کے ساتھ ہی قائم کر دیا گیا تھا،اسکے علاوہ سکھر اور حیدرآباد میں بھی بیس کیمپس قائم کئے گئے ہیں ۔انھوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ بھی آگے بڑھیں اور اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، اپنے عطیات اور نقد رقوم کراچی میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کے صدر دفتر میں قائم کئے گئے مرکزی کیمپ تک پہنچائیں،مزید معلومات کیلئے ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو عزیز آباد کے فون نمبر021-36313690یا 021-36329900اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر کے فون نمبر021-36374882پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں ،ہم صدرآصف علی زرداری ، وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور ارباب اختیار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سیلاب زدگان کی امداد میں کوئی کثر نہ چھوڑی جائے۔








متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.