5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
سیلاب زدگان کی مدد کیلئے وزیر اعظم اورنوازشریف میں ملاقات کل ہوگی
جنگ نیوز -
اسلام آباد…سیلاب کی تباہ کاریوں کے پیش نظر امداد کا طریقہ کار طے کرنے کے لئے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے درمیان ملاقات کل ہوگی۔ ذرائع کاکہناہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے درمیان ملاقات کل دن بارہ بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی، اس موقع پرسیلاب زدگان کے لئے امدادی سرگرمیوں اور امداد کے طریقہ کارسے متعلق تجاویزپر تبادلہ خیال کیاجائے گا۔ دونوں رہ نماؤں کے درمیان ملاقات کے دوران سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی اور تعمیر نو کے کاموں پربھی غورہوگا۔