5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ایک لاکھ32 ہزار سیلاب زدگان کا علاج کیا جا چکا،ڈاکٹر صغیر
جنگ نیوز -
سکھر…محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ اندرون سندھ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اب تک ڈائریا، گیسٹرو، ملیریا اور دیگر بیماریوں کی شکایت کے ساتھ آنے والے ایک لاکھ32 ہزار سے زائد مریضوں کا علاج کیا جا چکا ہے۔ یہ بات وزیر صحت سندھ ڈاکٹر صغیر احمد کو ان کے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران سکھر میں بریفنگ دیتے ہوئے بتائی گئی۔ سیکریٹری صحت ہاشم رضا زیدی اور ڈائریکٹر جنرل صحت ڈاکٹر سرور چنا بھی ان کے ہمراہ تھے۔ بریفنگ سے قبل وزیر صحت نے ہوا بندر اور سکھر بیراج کا معائنہ کیا اور محکمہ صحت کی جانب سے قائم طبی کیمپس اور کے کے ایف بیس کیمپ کا دورہ کیا۔ بریفنگ کے دوران ای ڈی اوز ہیلتھ نے وزیر صحت کو بتایا کہ محکمہ صحت کی جانب سے قائم کیے گئے مستقل اور موبائل طبی کیمپس میں22 ہزار459 مریض ڈائریا،6 ہزار985 گیسٹرو،19 ہزار589 سانس کی بیماریوں،17 ہزار39 ملیریا اور دیگر بیماریوں کی شکایت کے ساتھ آئے جنہیں علاج کی سہولت فراہم کی گئی۔