تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

بلوچستان: جعفرآباد کی سم کینال سے پانی کارساؤشروع

جنگ نیوز -
جعفرآباد. . . . .. . . .. . بلوچستان کے علاقے جعفرآباد کی سم کینال سے پانی کارساؤشروع ہوگیاہے جس کے باعث ضلعی ہیڈ کوارٹرڈیرہ اللہ یارکوخطرات لاحق ہوگئے ہیں۔دریائے سندھ میں سیلابی ریلے سے بلوچستان کے علاقوں جعفرآباد اور نصیرآباد کے مختلف علاقوں میں آنے والے سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔جعفرآباد میں سم کینال میں طغیانی کے نتیجے میں پانی کارساؤ شروع ہوگیاہے۔کینال میں شگاف پڑ گیا تو اس سے نہ صرف جعفرآباد کے ضلعی ہیڈ کوارٹرڈیرہ اللہ یار کی لاکھوں آبادی متاثرہوسکتی ہے بلکہ سندھ سے آنے والے تین لاکھ سے زائد سیلاب زدگان کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوگا جنھوں نے ان علاقوں میں پناہ لے رکھی ہے۔ ڈپٹی کمشنر جعفرآباد ڈاکٹر سعید جمالی نے شہر میں ایمرجنسی نافذ کرکے شہریوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.