5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
گجرات :جلال پور جٹہ میں فائرنگ ، دوافراد ہلاک ،تین زخمی
جنگ نیوز -
گجرات . . . . .. . .. گجرات کے علاقے جلال پور جٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دوافراد ہلاک اور تین شدیدزخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق جلال پور جٹہ کے علاقے ٹم ٹم چوک پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اندھا دھندفائرنگ کردی اورفرارہوگئے۔فائرنگ کے نتیجے میں دوافراد ہلاک جبکہ تین شدیدزخمی ہوئے۔زخمیوں کو میجرعزیزبھٹی اسپتال منتقل کیاگیاجہاں تینوں ان کی حالت تشویشناک بتا ئی جاتی ہے۔