5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
لیپ ٹاپ پر طویل مصروفیت کمر اور گردن کی تکالیف کا سبب،ماہرین
جنگ نیوز -
واشنگٹن…سینٹرل مانیٹرنگ…لیپ ٹاپ پر زیادہ دیر تک کام کرنا صحت کے لئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ امریکہ میں کی جانے والی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ زیادہ دیر تک لیپ ٹاپ پر کام کرنے والے افراد کے بازو ، کندھوں اور کمر میں مستقل درد رہنے لگتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اکثر لیپ ٹاپ پر کام کرنے والے افراد کا بیٹھنے کا انداز درست نہیں ہو تا اور ایک ہی انداز میں بیٹھ کر نچلی سطح پر رکھی ہوئی اسکرین پر توجہ مرکوز رکھنے سے سردرد اور گردن میں بھی تکلیف پید اہوجاتی ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ مستقل ٹائپنگ کے باعث کلائی میں موجود نسوں کو بھی نقصان پہنچتا ہے جو ہاتھوں میں سوجن کا باعث بنتاہے۔