5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
دریائے سندھ کا نیا سیلابی ریلا جام پور شہر میں داخل ہو گیا
جنگ نیوز -
مظفر گڑھ…مظفر گڑھ کے نشیبی علاقوں میں تباہی مچانے کے بعد سیلابی ریلے نے جتوئی اور روہیلاوالی کا رخ کر لیا ہے، جب کہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مظفر گڑھ شہر کو سیلاب سے کوئی خطرہ نہیں۔ دوسری جانب کوٹ ادو کے علاقے سناواں میں ایک بار پھر سے سیلابی پانی تیزی سے داخل ہو رہا ہے۔ روہیلاوالی شہر کی ملحقہ آبادیوں میں ایک سے ڈیڑھ فٹ تک پانی پہنچ چکا ہے،جبکہ شہر کے اندر سے گزرنے والے سیم نالے میں چار مقامات سے پانی شہری آبادی میں داخل ہو رہا ہے۔ دوسری جانب چوتھے روز بھی شاہ جمال اور اس کے ملحقہ علاقوں کا زمینی رابطہ بحال نہیں ہوسکا ہے ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے فراہم کی گئی صرف ایک کشتی ناکافی ہے کوٹ ادو کے علاقے سناواں میں سیلاب سے رورل ہیلتھ سینٹر سمیت پورا علاقہ زیر آب آ گیا ہے ۔ ڈیرہ غازی خان اور مظفر گڑھ کا زمینی رابطہ بھی اب تک بحال نہیں ہوسکا ہے۔راجن پور کے علاقے جام پور میں نیا سیلابی ریلا تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال پہنچ گیا ہے۔تونسہ شریف اور ڈیرہ غازی خان میں مزید امدادی کیمپ قائم کیے گئے ہیں ،لیکن اب بھی لاکھوں افراد کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر ہیں۔چاچڑاں شریف کے مقام پرسیلابی ریلا گڈوکی طرف بڑھ رہا ہے ۔اس علاقے میں اب تک نہ تو خیمے پہنچائے گئے ہیں اور ناہی پینے کے صاف پانی کا انتظام کیا گیاہے۔ہیلتھ سینٹر سمیت پورا علاقہ زیر آب آ گیا ہے ۔ ڈیرہ غازی خان اور مظفر گڑھ کا زمینی رابطہ بھی اب تک بحال نہیں ہوسکا ہے ۔راجن پور کے علاقے جام پور میں نیا سیلابی ریلا تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال پہنچ گیا ہے۔تونسہ شریف اور ڈیرہ غازی خان میں مزید امدادی کیمپ قائم کیے گئے ہیں ، لیکن اب بھی لاکھوں افراد کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر ہیں۔