تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سیلابی ریلا جیکب آباد شہر کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے

جنگ نیوز -
جیکب آباد…سندھ میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں،سیلابی ریلا جیکب آباد شہر کی جانب تیزی سے بڑھ رہاہے، جب کہ سیلابی ریلوں سے مزیدکئی دیہات زیرآب آگئے ہیں۔نور واہ میں شگاف پڑنے کے بعد سیلابی ریلا تیزی سے جیکب آباد کی طرف بڑھ رہاہے اور شہر کے اطراف کا تمام علاقہ زیرآب آچکاہے۔درجنوں مکانات اور رائس ملوں میں پانی داخل ہوچکاہے۔احمد میاں سومروروڈ زیر آب آچکا ہے۔علاقے میں ٹرانسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے متاثرین کو نقل مکانی میں مشکلات کا سامنا ہے۔لاڑکانہ میں امدادی کیمپوں کی تعداد بڑھا کر چالیس کردی گئی ہے۔حفاظتی بندوں پرپانی کادباؤبرقرار ہے۔عاقل آگانی لوپ بند میں کٹاؤ پتھر ڈال کربند کر دیا گیا ہے۔سیلاب کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر کیڈٹ کالج لاڑکانہ مزید نو دن بند رکھاجائے گا۔نوابشاہ کے کچے کے علاقوں میں پانی کی سطح تیزی سے بلند ہورہی ہے۔مڈمنگلی اور میکارو بند پر دباؤ بڑھنے کی وجہ سے یہاں حفاظتی پشتوں کی نگرانی کی جا رہی ہے۔سیلابی ریلے سے دادو کے مزید سوسے زائد دیہات زیرآب آگئے ہیں،جس کے بعد اب تک زیر آب آنے والے دیہاتوں کی تعداد 300سے زائد ہو چکی ہے ۔شہر نوگوٹھ بھنڈماری اورموندر میں بھی سیلابی ریلا داخل ہوچکاہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.