تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

خیبر پختونخوا میں36ہزار افراد اسہال کا شکار ہو گئے،اقوام متحدہ

جنگ نیوز -
اقوام متحدہ…اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ خیبر پختونخوا میں ہیضے کے ایک کیس کی تصدیق ہوئی ہے، جب کہ عالمی ادارے کے مطابق یہاں36ہزار افراد ڈائریا میں مبتلا ہوگئے ہیں۔اقوام متحدہ کے ترجمان ہیومینیٹرین افیئرز کے مطابق سیلاب سے متاثرہ سوات کے علاقے مینگورہ میں ہیضے کے ایک کیس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ہیضے سے متعلق صورتحال پر تشویش ہے اور متاثرہ علاقوں میں ہیضے کا ٹیسٹ شروع کردیا گیا ہے ، جب کہ ہیضے کی روک تھام کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں آلودہ پانی پینے سے36ہزار افراد ڈائریا میں مبتلا ہوچکے ہیں ۔سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی کی وجہ سے لوگ آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.