5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ،دنیا کے4بہترین کھلاڑی سیمی فائنل میں
جنگ نیوز -
ٹورنٹو…راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ میں دنیا کے چار بہترین کھلاڑیوں نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ سیمی فائنل میں راجر فیڈرر کا مقابلہ نوواک جوکووچ اور رافیل نڈال کا سامنا اینڈی مرے سے ہوگا۔ٹورونٹو میں جاری ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں سابق چیمپین راجر فیڈرر کا مقابلہ تھا چیک ری پبلک کے ٹامس برڈچ سے۔ دونوں کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی دکھائی لیکن مجموعی طورپرفیڈررکاپلہ بھاری رہا۔انہوں نے یہ میچ چھ تین، پانچ سات اورسات چھ سے جیت کرومبلڈن کے کوارٹرفائنل میں شکست کا بدلہ لے لیا۔ دفاعی چیمپیئن برطانیہ کے اینڈی مرے عالمی نمبر ایک رافیل نڈال اور عالمی نمبر دو نوواک جوکووچ نے بھی سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔