تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

متاثرین سیلاب کیلئے وفاق کی امداد نہ ہونے کے برابر ہے،امیرحیدرہوتی

جنگ نیوز -
پشاور. . . . . . وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواامیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ متاثرین سیلاب کیلئے وفاق سے ملنے والی امداد نہ ہونے کے برابر ہے، سیلاب سے صوبے کو 2 سو ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔14 اگست کی مناسبت سے پولیس لائنز پشاور میں پرچم کشائی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر خان ہوتی، آئی جی پی ملک نوید اور دیگر وزرا نے شرکت کی۔ اس موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے وزیراعلیٰ کو سلامی دی۔ میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخواامیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ نقصانات کا سروے مکمل کرلیا ہے۔ اب تک2سو ارب روپے تخمینہ لگایا گیا ہے۔ امیر حیدر خان ہوتی کا کہناتھا کہ دس دنوں کے اندر ڈونرز کانفرنس بلائی جائیگی۔ انہوں نے اپوزیشن جماعتوں کو پیغام دیا کہ یہ وقت سیاست چمکانے کا نہیں بلکہ متاثرین کی مدد کرنے کا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.