تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

مزار قائد پر گورنر ، وزیراعلیٰ سندھ اور مسلح افواج کے نمائندوں کی حاضری

جنگ نیوز -
کراچی . . . . . . . یوم آزادی کے موقع پر بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر پاک بحریہ کے کیڈٹس نے گارڈز کے فرائض سنبھالے۔گورنراوروزیراعلیٰ سندھ ،تینوں مسلح افواج کے نمائندوں ،ڈی جی رینجرزاور دیگر شخصیات نے مزار قائد پر حاضری دی ،پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ۔ملک میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور متاثرین سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی میں بھی یوم آزادی سادگی سے منایا جارہا ہے۔ 14اگست کے موقع پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے پریڈ کے بعدسلامی پیش کی،جس کے بعدنیول اکیڈمی کے چاق و چوبند کیڈٹس نے مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھالے۔بعد ازاں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے صوبائی کابینہ کے اراکین کے ہمراہ مزارقائد پرپرچم کشائی کی اوربانی پاکستان کے مقبرے پر حاضری دی ، فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔ تینوں مسلح افواج کے نمائندوں اورڈپٹی ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز سندھ بریگیڈئیر ظفر اقبال نے بھی مزارقائد پر حاضری دی اورپھول چڑھائے۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی لالہ فضل الرحمان نے مزار پر حاضری دی اور کراچی کے شہریوں کی جانب سے پھول چڑھائے۔مزار قائد پر اسکاؤٹس سمیت طلبا وطالبات نے بھی حاضری دی اور وطن کیلئے اپنا سب کچھ قربان کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ مزار قائد پر ہونے والی سندھ حکومت کی مرکزی تقریب متاثرین سیلاب سے ا ظہار یکجہتی کیلئے منسوخ کردی گئی اور اعلیٰ شخصیات کی حاضری کے بعد مزار قائدکوشہریوں کیلئے کھول دیا گیاا ور لوگوں کی بڑی تعداد نے بابائے قوم سے اظہار عقیدت کے لئے ان کے مزار پر حاضری اور فاتحہ خوانی کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.