تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

یوم آزادی: مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

جنگ نیوز -
لاہور. . . . . . .لاہور میں یوم آزادی کے موقع پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب میں پاک فوج کے جوانوں نے حصہ لیا۔اور شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کیا۔مزار اقبال پرگارڈز کی تبدیلی کی تقریب بارش کی وجہ سے تاخیر سے شروع ہوئی،جس میں پاک فوج کے ایک دستے نے سلامی دی اور گیریژن کمانڈر میجر جنرل مظہر جمیل نے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ پڑھی۔ فاتحہ کے بعد انھوں نے اپنے تاثرات قلمبند کیے۔دوسری طرف سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر عام آدی کو داخلے کی اجازت نہیں تھی،جبکہ آرمی کے کمانڈوز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.