5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ڈی آئی خان :سیلاب متاثرہ خاندان نے جشن آزادی مناکر مثال قائم کردی
جنگ نیوز -
ڈیرہ اسماعیل خان . . . . . . . ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلاب کے باعث اپنے شہر میں خانہ بدوش بننے والے خاندان نے کیمپ میں جشن آزادی مناکر مثال قائم کردی۔ڈیرہ اسماعیل خان کا ایک خاندان جن کا گھر گھر سیلابی پانی میں بہہ جانے کی وجہ سے اپنے ہی شہر میں خانہ بدوش بن گیا مگر جشن آزادی کے دن اپنے کیمپ کے باہر قائد اعظم محمد علی جناح کی تصویر اور قومی پرچم کی جھنڈیاں سجاکر جشن آزادی کی مثال قائم کردی۔۔ اس خاندان کا کہنا ہے کہ ان اپنا گھر سیلابی ریلے میں بہہ گیا جہاں وہ ہر سال جشن آزادی پورے جوش و خروش سے مناتے تھے مگر اس بار وہ سیلابی تباہ کاریوں کے باعث کیمپ میں جشن آزادی منارہے ہیں۔