5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
امریکی عدالت نے جارج مائیکل پر الزامات عائد کر دیئے
جنگ نیوز -
لاس اینجلس . . . .. . . امریکی عدالت نے معروف امریکی گلوکارہ جارج مائیکل پر چرس رکھنے اور شراب کے نشے میں گاڑی چلانے کے الزامات عائد کر دیئے۔ جارج مائیکل کو گزشتہ ماہ لندن کے شمال میں نشے کی حالت میں گاڑی ایک فوٹو شاپ میں دے مارنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ کے مطابق جارج مائیکل جس کا اصل نام جارجیس ہے 24 اگست کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔