5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
سیاسی جماعتیں اختلافات بھلاکر قومی یکجہتی کا مظاہرہ کریں، منورحسن
جنگ نیوز -
لاہور . . . . . . . یوم آزادی کے موقع پر منصورہ لاہور میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی۔امیر جماعت اسلامی منور حسن کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتیں اختلافات بھلا کرقومی یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔منصورہ میں ہونے والی اس تقریب میں امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے پرچم لہرایا جس کے بعد ملکی سلامتی اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے نجات کیلئے دعا کی گئی۔سید منور حسن کا کہنا تھا کہ امریکی امداد غلامی کی زنجیر لے کر آرہی ہے جسے جماعت اسلامی مسترد کرتی ہے۔وزیر اعظم اور نواز شریف کے درمیان ملاقات کے حوالے سے منور حسن کا کہنا تھاکہ ملاقاتیں پہلے بھی ہوتی رہی ہیں لیکن کبھی مثبت نتائج سامنے نہیں آئے۔