تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

خیبر پختونخوا:36 ہزار افراد ڈائریا میں مبتلا ہوگئے،اقوام متحدہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ خیبر پختونخوا میں ہیضے کے ایک کیس کی تصدیق ہوئی ہے ۔عالمی ادارے کے مطابق یہاں36 ہزار افراد ڈائریا میں مبتلا ہوگئے ہیں۔اقوام متحدہ کے ترجمان ہیومینیٹرین افیئرز maurizio giuliano کے مطابق سیلاب سے متاثرہ سوات کے علاقے مینگورہ میں ہیضے کے ایک کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہیضے سے متعلق صورتحال پر تشویش ہے اور متاثرہ علاقوں میں ہیضے کا ٹیسٹ شروع کردیا گیا ہے اور ہیضے کی روک تھام کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں آلودہ پانی پینے سے36 ہزار افراد ڈائریا میں مبتلا ہوچکے ہیں ۔سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی کی وجہ سے لوگ آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.