5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
سم کینال میں شگاف: سیلابی ریلہ ڈیرہ الہ یار کی طرف بڑھ رہا ہے
جنگ نیوز -
نصیر آباد . . . . . . . سم کینال میں200 فٹ شگاف پڑنے سے سیلابی پانی جعفر آباد کے ضلع ہیڈ کوارٹر ڈیرہ الہ یار شہر کی طرف بڑھ رہا ہے۔نصیر آباد میں واقع سم کینال میں200 فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے سیلابی پانی جعفر آباد کے ضلع ہیڈ کوارٹر ڈیرہ الہ یار شہر کی طرف بڑھ رہا ہے۔ سیلابی ریلے سے ریلوے ٹریک زیر آب آگیا ہے اور ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے۔جعفرآباد کے علاقوں مراد علی، مانجھی پور زیر آب، سیکڑوں افراد پھنس گئے اورپانی کے بہاؤ میں مزید اضافہ جاری ہے،جبکہ سیلابی پانی کے بڑھنے کے باعث شہریوں کی رات سے نقل مکانی جاری ہے اور لوگ ڈیرہ مراد جمالی ، اوستہ محمد اور دیگر بالائی علاقوں کی طرف جارہے ہیں۔دریائے سندھ میں سیلاب کے باعث بلوچستان کے علاقوں جعفرآباد اور نصیرآباد کے مختلف علاقوں میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی آئی ہے۔