تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سیلاب زدگان کی ا مداد وزیر اعظم اور نواز شریف کا مل کر عوام سے رابطے کا فیصلہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سیلاب کی تباہ کاریوں اور مصیبتوں میں گھرے اپنے ہم وطنوں کی امداد کیلئے نواز شریف اور میں مل کر عوام کے پاس جائینگے،اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھ ہونے سے عوام میں اعتماد پیدا ہوگا کہ ہم انکے ساتھ ہیں۔سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے بورڈ تشکیل دیا جائے گا،نواز شریف نے اس سلسلے میں مفید تجاویز دی ہیں اس بورڈ کے قیام کے حوالے سے ابھی کام کیا جانا باقی ہے اور بورڈ میں ایسے لوگ شامل کیے جائینگے جن پر لوگوں کو اعتماد ہو۔اس موقع پر میاں محمد نواز شریفکا کہنا ہے کہ سیلاب کی تباہ کاری کو روکنا آسان کام نہیں ہے،یہ پاکستان کی تاریخ کا بدترین سیلاب ہے اور ایسی تباہی پہلے کبھی نہیں دیکھی۔ملک میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر پوری قوم غمگین ہے۔خیبر پختون خوا میں بہت تباہی ہوئی ہیجبکہ سندھ اور پنجاب سیلاب کی زد میں ہیں یہ وہ وقت ہے جب ہم اپنی اپنی سیاست یا اپنی ڈیڑھ ڈیڑھ اینٹ کی مسجد کو الگ کرنا ہوگا اور سیلاب سے متاثرافراد کی بھر پور مدد کرنی ہے اور انہیں یقین دلانا ہے کہ آپ کے ہم وطن اس مشکل گھڑی میں آپ کے ساتھ ہیں،سیلاب سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے،اللہ ہمیں سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.