5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
پاک فوج نے63واں یوم آزادی سادگی سے منایا
جنگ نیوز -
راولپنڈی…ملک کے 63ویں جشن آزادی کے موقع پر پاک فوج نے بھی سادگی اور احترام سے یہ دن منایا اور مختلف فوجی دفاتر پر پرچم کشائی کی تقاریب منعقد کی گئیں۔ملک میں حالیہ سیلاب سے آنے والی تباہی کے پیش نظر آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی نے یوم آزادی اور یوم دفاع پر تمام تقریبات منسوخ کرکے ان تقریبات پر خرچ ہونے والی رقوم سیلاب زدگان پر خرچ کرنے کی ہدایت کی تھی،دن کا آغاز پاک فوج کے مختلف یونٹس میں دعاؤں سے کیا گیا جن میں ملکی استحکام ،سلامتی اور سیلاب متاثرین کے لیے دعا کی گئی۔پاک فوج نے اس موقع پر جی ایچ کیو راول پنڈی ، جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹر،تمام کورز،فارمیشنز،نیول اور ائیرفورس بیسزمیں پرچم کشائی کی تقاریب منعقد ہوئیں ۔جی ایچ کیو ،یں میجرجنرل نورحسین اور جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹر میں بریگیڈئیر خاور سعیدنے پرچم لہرایا اور قومی ترانہ پیش کیا گیا۔