5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
بیلجیئم :بگونیا پھول سے تیار قالین کی نمائش
جنگ نیوز -
برسلز…سی ایم ڈی…بیلجیئم میں کسانوں نے عوام کو روایتی پھول بگونیا کی جانب راغب کرنے کے لیے انوکھا انداز اپنایا ہے۔اس مقصد کے لیے انہوں نے برسلز کے گرینڈ پیلس اسکوائر میں 8 لاکھ پھولوں سے قالین تیار کیا ہے۔ قالین کو بنانے میں 120کاشتکاروں نے حصہ لیا ، انہیں اس کام میں 5گھنٹے لگے اور ہر کاشتکار نے ایک گھنٹے میں 900پھول استعما ل کیے۔ بگونیا پھول سے قالین کی تیاری کے دوران نے دوبار بارش نے رکاوٹ بھی ڈالی تاہم اس سے ان کے عزم میں کوئی فرق نہیں آیااور انہوں نے 2ہزار مربع میٹر پر پھیلا ہوا پھولوں کا قالین تیار کرلیا۔ کاشت کاروں کا کہنا ہے کہ وہ سالانہ6کروڑ پھول تیار کرتے ہیں لیکن بیلجیئم اور دیگر ملکوں میں لوگوں کی اس پھول میں دلچسپی کم ہوتی جارہی ہے۔اُ س کی وجہ بگونیا کو قدیم زمانے کا پھول قرار دیا جانا ہے۔واضح رہے کہ برسلز میں پہلی بار 1971 میں پھولوں کا قالین تیار کیا گیا تھا۔