تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کوئٹہمیں فائرنگ ،6 مزدور جاں بحق

جنگ نیوز -
کوئٹہ…کوئٹہ کے علاقے خلجی کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چھ مزدور جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق خلجی کالونی میں کچھ مزدور ایک گھر میں رنگ و روغن کے کام میں مصروف تھے کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چار مزدور موقع پر جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے، زخمیوں کو سول ہسپتال پہنچایا جارہا تھا کہ دو مزدور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ پولیس نے موقع پر پہنچکر تفتیش شروع کردی ہے،ڈی آئی جی کوئٹہ کا کہنا ہے کہ یہ افراد ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہوئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.