تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

جعفر آباد:سیلابی ریلا ڈیرہ اللہ یار میں داخل،لاکھوں افراد بے گھر

جنگ نیوز -
جعفر آباد…سندھ سے ایک بڑا سیلابی ریلا بلوچستان کے علاقے ڈیرہ اللہ یار میں داخل ہوگیا۔آبپاشی ذرائع کے مطابق سندھ کا بہت بڑا سیلابی ریلا بلوچستان کے علاقوں میں داخل ہوگیا۔جس نے جعفرآباد کے ضلعی ہیڈ کوارٹر ڈیرہ اللہ یار سمیت درجنوں دیہاتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔سیلابی پانی کی اونچائی اوسطاٰ 8 سے10فٹ بتائی جاتی ہے جو تیزی سے تباہی پھیلاتا ہوا شہری علاقوں میں داخل ہوگیا ہیجس سے لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے اور ہزارو ں افراد نے مانجھی پور دولت پور ، چتن پٹی ، کوٹھ سلیم ، میں پھنس گئے ہیں ۔خدشہ ہے کہ حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر سیلابی پانی میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کیلئے ہیلی سروس شروع کرکے خوراک و ادویات فراہم نہ کیں تو بڑے پیمانے پر انسانی جانیں ضائع ہوسکتی ہیں ۔اس وقت لاکھو ں کی تعداد میں سندھ اور بلوچستان کے متاثرین کھلے آسمان تلے جن میں معصوم بچے ، خواتین ، اور بزرگ بے یار و مددگا پڑے ہوئے ہیں ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.