تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نیوی کی امدادی کاروائیاں جاری

جنگ نیوز -
راولپنڈی…سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نیوی کی امدادی کاروائیاں جاری ہیں، جبکہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پاک بحریہ کی جانب سے نو ہزار افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے ۔آئی ایس پی آرکے جاری ایک اعلامئے کے مطابق سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ کی امدادی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔ نیوی کے ہیلی کاپٹرز ہوور کرافٹس، بوٹس اور غوطہ خور ٹیمیں ان کارروائیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں، پاک نیوی نے ابتک اندرون سندھ کے مختلف علاقوں سے مجموعی طورپر اڑسٹھ ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے جبکہ متاثرین میں چونتیس ہزار پانچ سو کلو گرام کی امدادی اشیا اور خوراک بذریعہ ہیلی کاپٹر تقسیم کی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.