تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

حکومت کا جیو نیوز بند کرانے میں کوئی عمل دخل نہیں،رحمان ملک

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ حکومت کا جیو نیوز کی نشریات بند کرانے میں کوئی عمل دخل نہیں، انہوں نے آئی جی سندھ کو چینل نشریات بند کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی ہدایتبھی دی۔اسلام آباد میں پولیس شہداء یادگار پر حاضری کے بعد وزیر داخلہ نے میڈیا کو بتایا کہ حکومت نے جیو کی نشریات بند نہیں کروائیں، انہوں نے کہا کہ کیبل آپریٹرز کو تنگ کئے جانے کی شکایات پر پانچ ایف آئی آر درج کی گئی ہیں، کراچی کروڑوں کی آبادی کا شہر ہے، کیبل آپریٹرز کو اگر کوئی دھمکی دیتا ہے تو اس کا پتا ٹیلی فون کالز کے زریعہ لگایا جائے گا۔ رحمان ملک نے کہا کہ کراچی میں کئی گینگ موجود ہیں، سب کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ اس سے پہلے پولیس کے ایک دستے نے وزیر داخلہ کو سلامی پیش کی۔ وزیر داخلہ نے یادگار پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.