5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
شہباز شریف سستی روٹی ا سکیم فنڈز کو سیلاب متاثرین پر خرچ کریں،گورنر پنجاب
جنگ نیوز -
چیچہ وطنی…گورنر پنجاب سلمان تاثیر نے کہا ہے کہ میاں شہباز شریف اپنے اعلان کے مطابق سستی روٹی ا سکیم فوری طور پر بند کردیں تاکہ ان فنڈز کو سیلاب متاثرین کی امداد پر خرچ کیا جاسکے۔پنجاب کے علاقے راجن پور اور مظفرگڑھ میں سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے پر جانے سے قبل چیچہ وطنی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں سستی روٹی اسکیم مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے یہ صرف شہری آبادی کیلئے تھی جس سے ملک کی اکثریت آبادی کو کسی قسم کا فائدہ نہیں پہنچ سکا ۔سلمان تاثیر نے کہا کہ صدر زرداری کے دورہ برطانیہ پر تنقید کرنے والے محض سیاسی نمبرا سکور کرنے میں مصروف ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ صدر کا دورہ برطانیہ انتہائی کامیاب رہا اور صدر نے یہ دورہ ملکی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جسکا مقصد سیلاب زدگان کیلئے فنڈز جمع کرنا تھا۔گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرح ہیلی کاپٹر یاگاڑی سے اتر کر گدھا ریڑھی پر نہیں بیٹھ سکتا نہ ہی پانی میں چھلانگ لگا سکتا ہوں یہ ڈرامے صرف ن لیگ کو ہی زیب دیتے ہیں۔