5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
چین : ٹرین کے حادثے میں 11افراد ہلاک،3 زخمی
جنگ نیوز -
بیجنگ …جنگ نیوز…چین میں ٹرین کے پٹڑی سے اتر جانے کے باعث پیش آنے والے حادثے میں 11افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ چین کی وزارت ریلوے کے ترجمان نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ حادثہ چین کے شمالی علاقے منگولیا میں اس وقت پیش آیا جب ٹرین زیر تعمیر ریلوے ٹریک کیلئے پھتر اور دیگر سامان لے کر جارہی تھی۔ ترجمان کے مطابق زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم حادثہ کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔ حادثہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔