5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
سیلاب سے متاثرہ لوگوں کیلئے کراچی کے دروازے کھلے ہیں،فاروق ستار
جنگ نیوز -
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنونیئر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کیلئے کراچی کے دروازے کھلے ہیں لیکن ان کی رجسٹریشن کا ایسا فارمولا مرتب کیا جائے جس سے انتہا پسندی اور دہشت گردی سے بچا جا سکے۔یہ بات انھوں نے کراچی میں لال قلعہ گرؤانڈ میں نماز استغفار ادا کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک آفات اور مشکلات کا شکار ہے جس کے لئے پوری قوم کو نماز استغفار ادا کرنی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے سیلاب زدگان کے لئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لئے کراچی کے دروازے کھلے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اور گورنرسندھ سے بات ہوئی ہے کہ مشترکہ طور پر ایسا رجسٹریشن کا فارمولا مرتب دیا جائے جس سے کراچی میں دہشت گردی سے بچا جاسکے۔