5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
سیلز ٹیکس اور گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 25 اگست تک توسیع
جنگ نیوز -
اسلام آباد …جنگ نیوز…فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیلاب کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر سیلز ٹیکس اور گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 25 اگست تک توسیع کردی۔ یہاں جاری کردہ بیان کے مطابق ایف بی آر نے سیلز ٹیکس اورفیڈرل ایکسائز سے متعلق قوانین میں حاصل اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے ماہ جولائی 2010ء کیلئے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی ادائیگی اور سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 25 اگست تک بڑھا دی ہے۔ یہ فیصلہ ملک بھر میں سیلاب کی حالیہ صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔