تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

امریکہ میں متعدد افراد کا قاتل اسرائیلی باشندہ گرفتار

جنگ نیوز -
اٹلانٹا …جنگ نیوز…امریکہ میں چاقو کے وار کرکے متعدد افراد کو ہلاک کرنے کے واقعات میں ملوث اسرائیلی باشندے کوگرفتارکرلیاگیا ہے ۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں کے مطابق ملزم کو امریکہ جنوب مغربی ریاست اٹلانٹا کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے اسرائیل جانے والی پروازسے گرفتارکیاگیا ہے ۔ حکام کے مطابق یہ شخص امریکہ کی تین ریاستوں میں چاقو زنی کی بیس وارداتوں میں ملوث ہے ۔ امریکی حکام نے مزید بتایا کہ اسرائیلی شہری کئی عرصے سے امریکہ میں رہائش پذیر تھا ۔ملزم کو تحقیقات کیلئے پولیس سٹیشن منتقل کردیاگیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.