تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سکھر بیراج سے ایل بی او ڈی پر پانی کے بہاؤ میں خطر ناک اضافہ

جنگ نیوز -
سکھر…سکھر بیراج سے سیلابی پانی کے کینالوں میں اخراج کی وجہ سے ایل بی او ڈی پر پانی کے بہاؤ میں خطر ناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے ۔بدین میں مختلف مقامات پر طویل عرصے سے نکاسی آب کے طویل سیم نالے لیفٹ بینک آوٹ فال ڈرین کے پشتوں کی مرمت نہیں ہونے کی وجہ سے کسی بھی وقت سینکڑوں دیہات اور متعدد شہروں کوخراب صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔سیڈا کے چیئرمین خلیل بھرگڑی کے مطابق پنگریو کے قریب زیرو پوائنٹ پر سیلابی ریلے کا پانی پل سے آدھا فٹ نیچے بہہ رہا ہے، متعدد مقامات انتہائی حساس ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دس سالوں سے ایل بی او ڈی کے پشتوں کی مرمت نہ ہونے کے باعث سیکڑوں دیہات اور شہروں کو شدید خطرہ لاحق ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.