5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
سیاست سے بالا تر ہو کر صوبہ کی تعمیر نو میں حصہ لینا ہوگا، امیر حیدر ہوتی
جنگ نیوز -
پشاور…خیبرپختون خوا کے وزیر اعلیٰ امیر حیدر ہوتی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے سیلاب سے متاثرہ اضلاع نوشہرہ، چارسدہ اور پشاور میں32 کروڑ روپے کے فوڈ پیکجز تقسیم کیے ہیں۔ وہ سیلاب کی صورتحال پر منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر اعلی نے صوبہ کی تمام سیاسی جماعتوں کے تعاون کی تعریف کی اور کہا کہ ہم سب کو سیاست سے بالا تر ہو کر صوبہ کی تعمیر نو میں حصہ لینا ہوگا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ وفاق خیبر پختون خوا کی بھرپور امداد کرے گا۔ اس موقع پر صوبائی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر صابر شاہ، جماعت اسلامی کے صوبائی امیرسراج الحق،پختون خوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر مختار یوسفزئی اور بعض صوبائی وزرا بھی موجود تھے۔ تاہم جے یو آئی کے صوبائی امیر مولانا امان اللہ نے کانفرنس میں صوبائی محکموں کے سیکریٹریوں کی عدم موجودگی اور پی ڈی ایم اے کی جانب سے پیش کردہ اعدادوشمار کو غلط قرار دیتے ہوئے واک آؤٹ کیا۔ جبکہ صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اکرم درانی، پی پی شیرپاؤ کے پارلیمانی لیڈر سکندر شیرپاؤ اور ق لیگ نے اے پی سی اجلاس کا پہلے ہی سے بائیکاٹ کر رکھا تھا۔