5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
نائیجیریا میں عمارت منہدم ہونے سے 19 افراد ہلاک‘ متعدد زخمی
جنگ نیوز -
ابوجا …جنگ نیوز…نائیجیریا میں ایک مخدوش عمارت منہدم ہونے سے 19 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق دارالحکومت ابوجا میں واقع اس تین منزلہ عمارت کو خالی کرنے کے لئے حکومت پہلے ہی نوٹس جاری کر چکی تھی۔ حادثے کے وقت عمارت میں 50 افراد رہائش پذیر تھے جن میں بعض افراد نے عمارت سے چھلانگیں لگا کر جان بچائی۔ حکام نے عمارت گرنے کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ متعلقہ افراد کے مطابق اس عمارت کی تعمیر میں انتہائی ناقص میٹریل استعمال کیا گیا تھا۔