5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
اندرون سندھ سے سیلاب متاثرین کی کراچی آمد کا سلسلہ جاری
جنگ نیوز -
کراچی…اندرون سندھ سے سیلاب سے متاثرہ افراد کی کراچی آمد کا سلسلہ جاری ہے، متاثرین کیلئے حکومت نے کراچی میں ریلیف کیمپ قائم کردئے گئے ہیں ۔حکومت سندھ کے مقرر کئے گئے فوکل پرسن ای ڈی او ریو نیو کراچی روشن شیخ کے مطابق اندرون سندھ سے کراچی میں 3700 سیلاب متاثرین کراچی پہنچ چکے ہیں، جن کیلئے شہرمیں بن قاسم، کیماڑی اور گڈاپ ٹاون میں6ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں ،جن میں سے4کو فنکشنل کردیا گیا ہے ۔بن قاسم ٹاون میں رزاق آباد کے قریب قائم کیمپ میں 26سو سے زائد متاثرین کوٹھہرایا گیاہے جہاں کالج کی بلڈنگ کے ساتھ کیمپوں کی عارضی بستی بھی قائم کی گئی ہے۔ متاثرین نے ریلیف کیمپ میں سہولتوں کی عدم دستیابی کی شکایت کرتے ہوئے ان مشکلات کے خاتمیکیلئے حکومت سے فوری اقدامات کی اپیل کی ہے فوکل پرسن روشن شیخ نے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ متاثرین کی امداد کیلئے حکومت کا ساتھ دیں ، تاکہ حکو مت باہمی تعاون سے متاثرین کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جاسکیں۔