تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

انگلینڈ U19نے سری لنکا U19 کو ہرا کر سیریز برابر کردی

جنگ نیوز -
کانٹربری ۔ 13 اگست (اے پی پی) انگلینڈ انڈر 19 نے سری لنکا انڈر 19 کو پانچویں ون ڈے کرکٹ میچ میں 51 رنز سے شکست دے دی، دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر رہی، میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت ہوا، سری لنکا انڈر 19 کی ٹیم 177 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ کانٹر بری میں کھیلے گے میچ میں انگلینڈ انڈر 19 کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 184 رنز بنائے، جیک 63 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، سری لنکا انڈر 19 کی طرف سے لاہیروجے رتھنے نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ بارش کے باعث سری لنکا کی اننگز کو 41 اوورز تک محدود کر دیا گیا اس طرح اسے جیت کے لئے 177 رنز کا ہدف ملا، میزبان ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 34.1 اوورز میں 125 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ انگلینڈ انڈر 19 کی طرف سے ڈیوڈ پائن نے چار اور میٹ ڈن نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.