5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
متاثرین سیلاب کیلئے کو فوری دس ارب روپے دیئے جائیں، میاں افتخار
جنگ نیوز -
پشاور…خیبر پختونخوا کے وزیراطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا ہے متاثرین سیلاب کے لئے ریسکیو اور ریلیف کی غرض سے صوبے کو فوری دس ارب روپے دیئے جائیں،پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں افتخار نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں صوبے کی تمام جماعتوں نے سیلاب کی آفت سے نمٹنے کے لئے سیاست سے بالاتر ہو کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ سیاسی جماعتوں کی تجاویز کی روشنی میں اہم پلوں کی فوری تعمیر،پھنسے ہوئے لوگوں کو خوراک کی فراہمی اور امداد کی غیرجانبدار تقسیم کر فیصلہ کیا گیا ہے۔