تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پاکستان کے جشن آزادی کے موقع پرمقبوضہ کشمیر میں مظاہرے

جنگ نیوز -
سری نگر…مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کے جشن آزادی کے موقع پرمختلف پر امن مظاہروں پرپولیس تشدد سے متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے پٹن کے علاقے سنگھ پورہ میں پر امن مظاہرین پر اندھا دھندفائرنگ کی، جس سے ایک شہری سر میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا ،مظاہرین جموں و کشمیرسے فوجی تسلط کے خاتمے کا مطالبہ کررہے تھے ۔بانڈی پورہ اور سوپور میں بھی احتجاجی مظاہرے کئے گئے جن کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے طاقت کا استعمال کیا گیا۔ سرینگر میں باضابطہ کرفیو نافذکر دیا گیا ہے جبکہ سوپور اور کپواڑہ سمیت وادی کے دیگر قصبوں میں غیر اعلانیہ کرفیو نافذ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.