5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
عا مر خا ن کے’پپلی‘گا ؤں کے دورے کو پولیس نے منسوخ کروادیا
جنگ نیوز -
ممبئی…سی ایم ڈی…با لی ووڈ کے مسٹر پر فیکٹ عا مر خان اپنی پروڈیوس کردہ فلمPeepli Liveکے سلسلے میں Peepliگا ؤں کا دورہ کر نا چا ہتے تھے جسے وہاں کی مقا می پو لیس نے منسوخ کر وادیا ۔عا مرخا ن کو Peepli گا ؤں جا نے کی اجا زت نہ دینے کی وجہ بتا تے ہو ئے پو لیس کا کہنا تھا کہ نفری کی کمی کے باعث وہ سپر اسٹا ر عا مر خا ن کو مکمل تحفظ فراہم نہیں کر سکتے لہذا انہوں نے عامر خان کو گا ؤں آنے سے روک دیا۔واضح رہے کہ عا مرخا ن کی پروڈیو س کر دہ اس فلمPeepli Live کی تما م شو ٹنگ اسی گا ؤں میں ہو ئی ہے اور وہ اس گا ؤں کے باسیوں کے بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کر نے کے لئے ان سے ملنا چاہتے تھے۔