تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سیلاب زدگان کی امداد کیلئے فلڈ ٹیکس لگا یاجائے گا ،شہبازشریف

جنگ نیوز -
ڈیرہ غازی خاں…وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کی امداد کے لئے بڑے گھروں اور پراپرٹی پر فلڈ ٹیکس لگا یاجائے گا جس کی شرح فیصلہ دو چار روز میں کرلیا جائے گا ۔انھوں نے یہ بات ڈیرہ غازی خاں کے علاقے تونسہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقے کے دورے پر جیو نیوز سے گفتگو میں کی۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ امدادی سامان کیلئے100 ارب جبکہ متاثرین کی بحالی کیلئے200 ارب روپے درکار ہیں ۔ تونسہ سے 5 کلومیٹر دور کاچھل کے دورے پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں پہلی بار حکومت جانوروں کیلئے چارہ تقسیم کررہی ہے ،وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ وزیر اعظم نے ان سے پہلی بار رابطہ کیا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم سے کہا ہے کہ وہ ان کی نگرانی میں کام کرنے کے لیے تیار ہیں اورتمام وسائل یکجا کرکے مشترکہ پلیٹ فارم بنایا جائے۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ کسی وفاقی وزیر نے ان سے اہل پنجاب کے مصائب کا نہیں پوچھا۔ وزیر اعلیٰ نے گیسٹرو سے جاں بحق ہونیوالے پانچ سالہ غلام عباس کے والد سے اظہار تعزیت کیا اور انہیں تین لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔وزیر اعلیٰ موسم کی خرابی کے باعث جام پور شہر کا دورہ نہ کرسکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.