5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
امریکی فضائیہ کے 2 طیارے امدادی سامان لے کر ماسکو پہنچ گئے
جنگ نیوز -
ماسکو …جنگ نیوز…روس کے جنگلات میں آتشزدگی پر قابو پانے کیلئے امریکی فضائیہ کے 2 طیارے 4.5 ملین ڈالر کا امدادی سامان لے کر ماسکو پہنچ گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارہ کی رپورٹ کے مطابق امریکی فضائیہ کے 2 سی 130 طیارے ہفتہ کی صبح امدادی سامان لے کر ونوکوفو ائیر پورٹ پر پہنچے جبکہ امدادی سامان میں واٹر ٹینک اور آگ سے بچاؤ کیلئے استعمال ہونے والے کپڑے اور دیگر سامان شامل ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق امدادی سامان امریکی صدر کے اپنے روسی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کے بعد روانہ کیا گیا ہے جس میں امریکی صدر نے روسی کے جنگلات میں آتشزدگی پر قابو پانے کیلئے روس کی ہر ممکنہ مدد کا وعدہ کیا تھا۔