تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

رفیق حریری کے قتل میں اسرائیلی کردارکی تحقیقات کی جائے ، لبنانی وزیراعظم

جنگ نیوز -
اقوام متحدہ…جنگ نیوز…لبنان کے وزیراعظم سعدحریری نے اقوام متحدہ سے اپنے والدرفیق حریری کے قتل میں اسرائیلی کردار کی تحقیقات کامطالبہ کیا ہے۔یہ مطالبہ انہوں نے حزب الله کے رہنما حسن نصرالله کی پریس کانفرنس کے بعد کیا جس میں انہوں نے الزام عائد کیاتھا کہ سابق وزیراعظم رفیق حریری کے قتل میں اسرائیل ملوث ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اسرائیلی جاسوس طیاروں نے رفیق حریری کے قتل سے کچھ دن قبل ان کے گھر سے پارلیمنٹ تک کے راستے کی نگرانی اور وڈیو فلمیں بنائیں جو حزب الله نے اپنے ذرائع سے حاصل کی ہیں ۔ لبنانی وزیراعظم نے اقوام متحدہ سے اس معاملہ کی تحقیقات کامطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ حسن نصرالله کی طرف سے اس حوالہ سے پیش کئے گئے ثبوت بے حد اہم اورحساس ہیں اور انھیں نظرانداز نہیں کیاجاناچاہیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.