تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ، 16افراد کو چن چن کر قتل کردیا گیا،8زخمی

جنگ نیوز -
کوئٹہ…بلوچستان کے علاقے بولان اورکوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے دوواقعات میں 16افراد جاں بحق جبکہ 8زخمی ہوگئے ۔ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ضلع بولان کے علاقے آب گم کے قریب پیش آیا جب ایک درجن کے لگ بھگ مسلح افراد نے لاہور سے کوئٹہ آنے والی کوچ پر فائرنگ کرکے اسے روکا اس فائرنگ سے دو مسافر ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے جس کے بعدمسلح افراد نے کوچ کو گھیر لیا مسافروں سے شناختی کارڈطلب کئے اور پنجاب سے تعلق رکھنے والے آٹھ مسافروں کو ساتھ لے گئے ۔ ملزموں نے آٹھوں مسافروں کو قریبی پہاڑی کے پاس لے جاکر فائرنگ کر کے قتل کردیا اورفرارہوگئے ۔ واقعے کے بعد مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کرلاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد کوئٹہ روانہ کر دیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے واقعے پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے ملزموں کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے اور انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ دوسرے واقعہ میں دو موٹر سائیکلوں پر سوارچار افراد نے سریاب کے علاقے خلجی کالونی کے ایک گھر میں رنگ وروغن کرنے والے مزدوروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں6 مزدور موقع پر جاں بحق اورتین زخمی ہوگئے،واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کردی تاہم ٹارگٹ کلنگ کے دونوں واقعات میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.