5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
وزیر اعظم کا دورہ نوشہرہ، وزیراعلیٰ خیبرپختوانخوا 5کو کروڑ کاامدادی چیک دیا
جنگ نیوز -
نوشہرہ…وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے سیلاب سے متاثرہ علاقے نوشہرہ کا دورہ کیا اور کیمپ میں موجود متاثرین کے ساتھ افطار کیا۔وزیرا عظم یوسف رضا گیلانی نے خیبرپختون خوا کے سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقے نوشہرہ کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے متاثرین کی امداد کیلئے وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواامیر حیدر ہوتی کو5کروڑ روپے کا چیک دیا۔ان کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں خیبر پختونخوا کے عوام کیساتھ ہیں اور انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔یوسف رضا گیلانی نے ریلیف کیمپ کا دورہ کیا اور متاثرین کے ساتھ افطار کیا۔