5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ڈانس کرتی ننھی منی گلہریاں
جنگ نیوز -
لندن…سی ایم ڈی…ڈانس کرنے میں صرف انسان ہی مہارت نہیں رکھتے بلکہ جانور بھی اس صلاحیت سے بخوبی واقف ہیں۔اس وڈیو میں ایسی ڈانس کرتی گلہریوں کو دکھایا گیا ہے جو انتہائی ماہرانہ انداز میں رقص کرتی نظر آرہی ہیں۔ رقص کے بہترین جوہر دکھاتی یہ اچھلتی کودتی گلہریاں کنگ آف پاپ مائیکل جیکسن سے متاثر نظر آتی ہیں جو انہی کے انداز میں بریک ڈانس کے جوہر دکھا رہی ہیں۔ گلہریوں کی یہ دلچسپ وڈیو اب تک ساڑھے 6 لاکھ افراد دیکھ کر لطف اندوز ہوچکے ہیں۔