5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
نوازشریف نے 18اگست کو پارٹی کااہم اجلاس طلب کرلیا
جنگ نیوز -
اسلام آباد…مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے اٹھارہ اگست کی شام اسلام آباد میں پارٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔زرائع نے جیونیوز کو بتایا ہے کہ پارٹی قائد کی جانب سے بلائے جانے والے اس اجلاس میں مرکزی مجلس عاملہ، مرکزی پارلیمانی پارٹی اور دو ہزار آٹھ کے انتخابات کے تمام ٹکٹ ہولڈرز شرکت کریں گے،اجلاس میں ملک کی عمومی سیاسی صورتحال اور سیلاب کی تباہ کاریوں پر غور کیا جائے گا اور آئندہ حکمت عملی وضع کی جائے گی۔