تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سیلاب سے متاثرہ37لاکھ افراد کیلئے40ارب روپے کی ضرورت ہے، قائم علیشاہ

جنگ نیوز -
کراچی…وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سیلاب سے صوبے میں37 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں، متاثرین کی مدد کے لیے فوری طور پر40 ارب روپے درکار ہیں۔وزیراعلیٰٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم بنانے کی کوئی ضرورت نہیں۔وزیراعلیٰ ہاؤس میں کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب وزیراعلیٰٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اپنے چالیس سالہ سیاسی کیرئیر میں انہوں نے اتنی بڑی تباہی نہیں دیکھی ۔انہوں نے اپیل کی کہ مخیرحضرات آگئے بڑھیں اور سیلاب متاثرین کی مدد کریں۔ان کاکہنا تھا کہ دریائے سندھ میں ٹوڑی بند میں شگاف پڑنے کی وجہ سے سیلاب کا پانی جیکب آباد اور شکار پور شہروں کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس دوران کئی دیہات زیر آب آچکے ہین ۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سیلابی پانی کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔اور اس مقصد کے لیے آر بی او ڈی کا استعمال کیا جائے گا ۔ایک سوال پر انہوں نے دریائے سندھ پر کسی نئے ڈیم کی کوئی ضرورت نہیں اتنا بڑا سیلاب1976 کے بعد اب آیا ہے ۔ وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ کا لا باغ ڈیم بننے سے خیبرپختونخوا کے تین بڑے شہر تباہ اور سندھ بنجر بن جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلابی پانی اس وقت کوٹری بیراج کی جانب سے بڑھ رہا ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ کچے کے علاقوں میں اب بھی چالیس ہزار افراد سیلابی پانی میں پھنسے ہوئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.