تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

لاڑکانہ سہون بچاؤبند میں شگاف ،10 دیہات زیرآب

جنگ نیوز -
لاڑکانہ سہون بچاؤبند میں شگاف ،10 دیہات زیرآب

لاڑکانہ … دریائے سندھ میں مختلف مقامات پرسیلاب کا شدید دباؤ برقرار ہے۔لاڑکانہ سہون بچاؤبند میں شگاف پڑنے سے دس دیہات زیرآب آگئے۔سیلابی ریلہ رادھن اورٹھرری محبت کی جانب بڑھ رہاہے۔لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی۔ضلع دادو کی تحصیل میہڑ کے قریب گاؤں سیری کے مقام پر لاڑکانہ سیہون بچاؤبند میں بیس فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے دس دیہات اور سیکڑوں ایکڑ پرکھڑی فصلیں زیرآب آگئی ہیں۔ذرائع کے مطابق سیلابی ریلے میں 2افراد بہہ گئے ان میں سے ایک کو بچالیاگیا جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔سیلابی پانی رادھن اور ٹََھرری محبت شہروں کی جانب بڑھ رہاہے۔جس سے محفوظ رہنے کے لیے رادھن کے شہریوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے۔نورواہ کینال میں شگاف کے بعد گوٹھ احمد میاں سومرو سمیت تحصیل جیکب آباد کے سیکڑوں دیہات زیر آب آگئے ہیں۔سیلابی پانی جیکب آباد شہر میں داخل ہونے کا خدشہ ہے جس کے باعث شہر کی 90 فیصد آبادی محفوظ مقامات پر منتقل ہوچکی ہے۔شہر میں سناٹا چھایا ہوا ہے اور صرف چند ہزار افراد اپنی املاک کی حفاظت کے لیے موجود ہیں۔انڈس ہائی وے زیر آب آجانے کے باعث جیکب آباد سکھر روڈ پر ٹریفک معطل ہے جبکہ سلطان کوٹ کے قریب جیکب آباد سکھر ریلوے ٹریک بھی زیر آب آگیا ہے۔لاڑکانہ میں نصرت لوپ بند، عاقل آگانی بند، راضی ڈیرو بند پر سیلاب کا شدید دباؤ ہے اور انتظامیہ نے دریا سندھ کے پشتوں پر کٹاؤ روکنے کے لیے پتھر ڈال دیے ہیں۔نوابشاہ کے کچے کے علاقوں میں پانی کی سطح تیزی سے بلند ہورہی ہے۔مڈمنگلی اور میکارو بند پر دباؤ بڑھنے کی وجہ سے یہاں حفاظتی پشتوں کی نگرانی کی جارہی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.